اسرائیل مقیم امریکیوںکی ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت میں ریلی

یروشلم:اسرائیل کے پرانے یروشلم میں آج 200 سے زیادہ امریکی اسرائیلیوں نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب جیتنے پر وہ اسرائیل کے لئے بہت اچھے صدر ثابت ہوں گے۔
مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف لگائے جا رہے ’جنسی زیادتی‘ کے الزامات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بنیاد پرست اسلام کو اپنے ملک کا دشمن بتانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے اور وہ دو قوموں کی پالیسی کی بنیاد پر اسرائیل۔
فلسطین کے تنازعہ کا بھی حل نکالنے کے حامی ہیں۔ مظاہرین میں سے کچھ کا کہنا تھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے ہٹا کر یروشلم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس سے وہ یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر منظوری دے رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Americans in israel rally for trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply