فرانس ٹرک حملے کے ہلاک شدگان میں ایک امریکی طالب علم بھی شامل

واشنگٹن: فرانس کے نیس شہر میں یوم فرانس کی تقریبات کے دوران ہوئے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی طالب علم بھی شامل تھا۔ 20 سالہ نکولس لیسلی حملے کے بعد سے لاپتہ تھا۔ وہ کیلفورنیا کے برکلے یونیورسٹی کا طالب علم تھا۔
برکلے یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بتایا بتایا کہ نکولس یونیورسٹی کا طالب علم تھا۔ وہ یوروپی انٹرپرنیورشپ اور اختراعی نصاب کے تحت پندرہ دن کے لئے نیس شہر کے دورے پر گئے 85طلبہ میں شامل تھا۔ حملے میں یونیورسٹی کے تین دیگر طلبہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان تین زخمیوں میں سے دو کو اسپتال سے رخصت کردیا گیا ہے جب کہ ایک کا علاج ابھی چل رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: American student confirmed among nice dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply