امریکہ نے پاکستان کو فوجی امداد مکمل طور پر روک دی

واشنگٹن : امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کو دی جانے والی مکمل فوجی امداد بند کر رہا ہے اور یہ امداد اس وقت تک معطل رہے گی جب تک پاکستان خطہ میں سرگرم طالبان سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف جگ کا اپنا وعدہ پورا نہیں کر دیتا۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوائرٹ نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کٹوتی ہمہ وقتی نہیں ہے اور صرف فوجی امداد روکے جانے تک محدود ہے۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ مجوزہ منصوبہ میں مکمل کٹوتی شامل نہیں ہے۔
بلکہ اس میں شرائط اور مبنی بر نوعیت معاملات نقطہ نظر شامل ہے۔نئے طریقہ کے مطابق امداد ایک مخصوص مقصد کے لیے دی جائے گی اور ہدف کی تکمیل کے بعد ہی جاری کی جائے گی۔
اور یہ اہداف اسڑٹریٹجک بھی ہو سکتے ہیں اور مخصوص معاملہ کے بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میںکوئی شک نہیںکہ کئی معاملات میںپاکستان بہترین مددگار ثابت ہوا ہے لیکن دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں جو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے وہ نہیں کر رہا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: america suspends entire security aid to pakistan in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply