شیخ حسینہ کے بیٹے کے قتل کی سازش بے نقاب کرنے میں امریکہ نے بنگلہ دیش کی مدد کی

واشنگٹن: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد جوئے کو امریکہ مین قتل کرنے کی سازش کو بے نقاب کرنے کے پولس دعوے کے ایک روز بعد ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکہ نے بنگلہ دیش کو اس کی اس تفتیش میں مدد کی تھی جس س میں شیخ حسینہ کے 42سالہ بیٹے جوئے کو اغوا اور قتل کرنے کی سازش بے نقاب ہوئی تھی۔ اس افسر نے کہا کہ اس کیس کے حوالے سے حکومت بنگلہ دیش کی قانونی مدد کی درخواست پر امریکی وزارت انصاف نے تحقیقات میں مدد دی تھی۔
اس افسر نے یہ بات ان خبروں کے بارے میں پوچھے جانے پر کہی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی وزارت انصاف اور ایف بی آئی نے شیخ حسینہ کے بیٹے کے قتل کی سازش کے تار حزب اختلاف کے ترجمان امر دیش کے ایڈیٹر محمود الرحمٰن تک پہنچنے کے شواہد مہیا کیے تھے۔تاہم اس افسر نے بنگلہ دیش کو دی گئی مدد کی تفصیل بتانے سے انکار کر دیا۔اس افسر نے کہا کہ جہاں تک حکومت بنگلہ دیش کی تحقیقات کا تعلق ہے تو اس کے لیے آپ بنگلہ دیشی حکام سے رجوع کریں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشی پولس نے منگل کے روز دعویٰ کیا تھا کہ اسے امریکہ میں حسینہ کے بیٹے کے اغوا اور قتل کی سازش میں زیر حراست اپوزیشن حامی دو سینیر صحافیوں کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: America helped bangladesh in uncovering plot to kill banglas pms sonus official in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply