الطاف حسین کی حراست میں مزید12 گھنٹے کی توسیع

لندن: یہاں لندن پولس کے ذریعہ گرفتار کیے گئے متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو مزید12گھنٹے تک حراست میں رکھا جائے گا کیونکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولس کی الطاف کی حراست میں مزید12گھنٹے کی توسیع منظور کر لی گئی۔

الطاف حسین ساؤتھ وارک تھانے میں زیر حراست ہیں جہاں سپرنٹنڈنٹ نے 24گھنٹے کی حراستی میعاد کے اختتام پر مزید12گھنٹے کی حراست چاہی۔ جسے منظوری مل گئی۔ ایم کیو ایم سربراہ کو 2016میں منافرت پھیلانے والی تقریر کرنے کے معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح ر ہے کہ تحقیقات کرنے والے اسکاٹ لینڈ یارڈ اہلکاروں نے علی الصباحمختلف مقامات پر چھاپے مارے ان میں سے ایک ٹیم نے شمال مغربی لندن میں دیے گئے پتہ پر تلاشی لی اورچھ تفتیش کاروں پر مشتمل ایک دوسری ٹیم نے شمال مغربی لندن میں ایک علیحدہ کمرشل پتہ کی تلاشی لی۔

ا ن کی گرفتاری سنگین نوعیت کے جرائم کے قانون مجریہ2007 کی دفعہ 44کے تحت قصداً یا غیر ارادی طور پر جرائم پر اکسانے یا معاونت کرنے کے شبہ میں گرفتار کیاگیا۔

حکومت پاکستان کے وکیل ٹونی کیڈ مین کے مطابق انہوں نے جو مواد دیکھا ہے وہ ثبوتوں کی شکل میں ایم کیو ایم سربراہ الطاف حسین کو کئی معاملات میں مجرم ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔وکیل نے الطاف حسین کی گرفتاری کو ایک اہم قدم سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یہفیصلہ بھی جلد ہی ہو جائے گا کہ ان پر فرد جرم عائد کی جائے یا نہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Altaf hussains detention increased for 12 hours in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.