ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی لندن میں خان قلات اور امریکی کانگریسی سے ملاقات

لندن: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین نے جمعرات کو لند میں خود جلا وطن بلوچ رہنما خان قلات میر سلیمان داؤد جان اور امریکی کانگریس کے رکن دائنا روہرا باکر سے ایم کیو ایم کے لندن سکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ چار گھنٹے تک چلی اس ملاقات میں خان قلات میٹنگ کے دوسرے ہاف میں پہنچے ۔ حسین نے کراچی اور سندھ کے دیگر حصوں میں مہاجروں اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ماؤرائے عدالت ہلاکتوں، ان کے اغوا اور گمشدگی،اذیت رسانی اور غیر قانونی گرفتاریوں کے حوالے سے روہرا باکر کو تفصیل سے بتایا۔
انہوں نے سیکورٹی فورسز کے بلوچیوں پر مظالم ، ان کی گرفتاریاں ، ان کے لاپتہ ہوجانے اور ماؤ رائے عدالت ہلاکتوں کے واقعات بھی روہرا باکر کے گوش گذار کیے۔روہرا باکر نے ان معاملات کو امریکی کانگریس اور دیگر فورموں پر اٹھانے کا وعدہ کیا۔خان قلات اور الطاف حسین نے مہاجر برادری اور بلوچیوں کے حقوق کے لیے متحد ہو کر لڑنے اور کام کرنے پر اتفاق کیا۔تینوں اس فیصلہ کے ساتھ اٹھے کہ اس قسم کی ملاقاتیںآئندہ بھی ہوتی رہیں گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Altaf hussain meets khan of kalat us congressman in london in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply