یمن میں ڈرون حملے میں القاعدہ کمانڈر سمیت چار انتہا پسند ہلاک

دوبئی: یمن کی راجدھانی صنعا میں ہوئے ڈرون حملے میں القاعدہ کے چار مشتبہ جنگجو مارے گئے ہیں۔ مقامی افسران نے بتایا ہے کہ صنعا کے مشرقی علاقے میں جنگجوؤں کی گاڑی کو نشانہ بناکر حملے کئے گئے جس میں القاعدہ کے مقامی کمانڈر سمیت چار مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ غالباً یہ حملہ امریکہ کی جانب سے کیا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معارب کے انتظامیہ کے علاقہ اور جادف کے درمیان شاہراہ سے گزر رہی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ ستمبر میں بھی البائدہ میں ڈرون حملے کئے گئے تھے جن میں القاعدہ کے دو جنگجو مارے گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Alqaeda commander among 4 killed in yemen drone attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply