مشرقی حلب سے تقریباً 3000 افراد بحفاظت نکال لیے گئے

دبئی: برسوں کی خانہ جنگی کے بعد ایک معاہدہ کے تحت حلب شہر کا کنٹرول شام کی حکومت کے قبضہ میں دے دیے جانے کے بعد ملک کے مشرقی حلب میں پھنسے تین ہزار سے زیادہ لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔
انسانی حقوق کی حفاظت کرنے والی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کے مطابق باغیوں کے قبضے والے شہر میں پھنسے تمام شہریوں اور باغیوں کو باہر نکالنے میں کئی دن اور لگ سکتے ہیں۔ شام میں بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس کی چیف مریانا گاسر نے بتایا ’ تقریباً تین ہزار عام لوگوں اور 40 سے زیادہ زخمیوں کو باہر نکالا گیا ہے، ان میں بچے بھی شامل ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہیں جانتا ہے کہ مشرقی حصے میں کتنے لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور سب کو باہر نکالنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ،طابق انخلا کے باوجود تقریباً50ہزار لوگ اب بھی جنگ زدہ شامی شہر میں پھنسے ہوئے ہیں ۔
شامی فوج نے روس کی حمایت سے حلب کے باغیوں کے قبضے والے تقریباً پورے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔صدر بشار الاسد نے حلب کی آزادی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ بن رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Almost 3000 civilians evacuated from east aleppo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply