سینیگال اور گامبیا میں د وکشتیاں پلٹ گئیں، 30 افراد ڈوب کر ہلاک

ڈاکار: مغربی افریقی ملک سینیگال اور گیمبیا میں ہوئے دو کشتی حادثوں میں تقریباً 30 افراد ہلاک ہو گئے۔پہلے حادثے میں جوسینیگال میں وسطی دوپئے علاقے بیٹنٹی کے نزدیک ایک روایتی لکڑی کی کشتی کے پلٹ جانے سے ہوا اس میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کشتی پر مجموعی طور پر 72 افراد سوار تھے۔ ان میں سے 51افراد کو بچا لیا گیا۔ یہ علاقہ سیاحوں کے درمیان کافی مقبول ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے سینئر افسر عمر کانے نے بتایا کہ کشتی پر سوار لوگوں میں صرف دو مرد تھے۔ انہوں نے اس سے پہلے اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 20 بتائی تھی۔ انہوں نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاپتہ شخص کی لاش ملی ہے۔ مسٹر کانے نے کہا کہ کشتی پر سوار باقی لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ اس افسوسناک واقعہ پر سینیگال کے صدر میکی سال نے تین دنوں کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ دوسرا حادثہ کل رات گیمبیا ندی میں ہوا جو گیمبیا کو تقریباً دو حصوں میں بانٹتی ہے۔ پولیس کے ترجمان فوڈے کونٹا نے بنجل کے مطابق کل رات کشتی کے پلٹ جانے سے اس میں سوار آٹھ ماہی گیروں کی موت ہو گئی۔واضح رہے کہ سمندری تحفظ کے نقطہ نظر سے مغربی افریقہ کے دونوں پڑوسی ممالک کا ریکارڈخراب رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Almost 30 die in senegal and gambia boat accidents in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply