امریکی امیگریشن حکام نے 199عراقیوں کو ملک بد رکر دیا

ڈیٹرائٹ:امریکہ کے امیگریشن حکام نے سنگین جرائم کے مرتکب ہونے والے عراقی تارکین وطن کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں اور اس ضمن میں حکام نے 199عراقی پناہ گزینوں کو گرفتارکرکے انہیں واپس عراق بھیج دیا ہے۔ یہ اطلاع امیگریشن اور کسٹم کے ترجمان گلین کرائسٹین سین نے دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے اندر 114 عراقی شہریوں کو ڈیٹرائٹ اور 85 عراقیوں کو امریکہ کے الگ الگ حصوں سے گرفتار کیا گیا اور انہیں واپس ان کے ملک بھیج دیا گیا۔ امریکہ نے یہ اقدام صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فرمان برائے سفری پابندی سے عراق کو نکالنے کے معاہدے کے ایک جزو کے طور پر کیے گئے اس وعدے کے بعد کہ وہ امریکہ سے نکالے گئے عراقیوں کو قبول کرلے گا کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Almost 200 iraqis arrested in the us in massive deportation sweep in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply