غرب الہند میں تباہی مچانے اور درجنوں کو ہلاک کرنے کے بعد ارما طوفان امریکہ میں داخل

ہوانا: ارما طوفان وہ قہر ہے جسے امریکی کئی نسلوں تک یاد رکھیں گے۔کیوبا اور پھر غرب الہند میں زبردست تباہی مچانے کے بعد اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے ساتھ امریکہ میں داخل ہو گیا جہاں اس نے سب سے پہلا حملہ جنوبی فلوریڈا پر ، جہاں کے رہائشی ایک ہفتہ پہلے سے ہی اس کی آمد کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر اقدامات کر رہے تھے،کیا ہے۔ اس سے قبل کیوبا میں اسی طوفان میں عمارتوں کے گرنے سے کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے جبکہ غرب الہند کے ملکوں میں 39 افراد اس کا شکار ہوئے۔
سول ڈیفنس کے افسران کے مطابق طوفان سےہوانا صوبے میں سات افراد کی موت ہوئی جبکہ میٹاجاج سیاحتی مقا م وارادورو ، سیگو ڈے ایلو اور کماگوئے کے مغربی حصہ میں لوگوں کےمرنے کی خبر ہے۔ سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیوبا میں جمعہ کو 253 کلو میٹر کی رفتار سے ہوا چلنے سے بہت تباہی ہوئی تھی۔جبکہ فلوریڈاپر وہ298کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ٹوٹ پڑا۔اور اس نے تمام موسمیاتی ریکارڈ توڑ دیے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: All of the meteorological records irma has broken so far in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply