سعد حریری بیروت واپس پہنچ گئے

بیروت: لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری سعودی عرب میں لبنان کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفےٰ دینے کا اعلان کرنے کے 3 ہفتے بعد بیروت واپس آگئے۔وہ سعودی عرب میں دو ہفتے قیام کرنے کے بعد فرانس اور مصر کا دورہ کرتے ہوئے وطن واپس آئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعد حریری نے جو ایک سنی مسلم سیاستداں اور سعودی عرب کے دیرینہ حلیف ہیں اپنے والد کی طرح قتل کر دیے جانے کے خدشہ کے تحت سعودی عرب کا رخ کیا تھا اور وہاں آنے کے بعد 4 نومبر کو استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا اور لبنان کے وزیراعظم کے عہدے سے دست بردار ہونے کی درخواست کی تھی مگر لبنان کے صدر نے ان کی درخواست رد کردی تھی ۔
حریری نے الزام لگایاتھا کہ ایران اور اس کے لبنانی حلیف حزب اللہ کی لبنان میں مداخلت نے انہیں یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا تھا۔

Title: all eyes on beirut as saad hariri returns | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply