تھائی لینڈ بحریہ کا ”مشن غار“ مکمل،تمام بچے بحفاظت نکال لیے گئے

چیانگ رائے (تھائی لینڈ): تھائی لینڈ کے بحریہ کو اس وقت زبردست کامیابی ملی جب اس نے دو ہفتہ سے زائد مدت سے سیلاب زدہ ایک غار میں پھنسے تما م12بچوں اور ان کے فٹبال کوچ کو بحفاظت نکال لیا۔

10جولائی بروز منگل جو باقی پانچ بچے غار میں سے نکالنے سے رہ گے تھے انہیں آج زبردست کوششوں کے بعد نکال کر تھائی بحریہ نے وہ خطرناک مشن ہورا کر لیا جس پر پوری دنیا کی توجہ مرکوز تھی۔ان بچوں کو نکال رک جن اسپتالوں میں منرتقل کیا گیا وہاں کے ´داکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ تمام بچے ذہنی و جسمانی اعتبار سے مکمل صحت مند ہیں۔

واضح رہے کہ کہ23جون کو یہ لڑکے اپنے کوچ کے ساتھ فٹبال پریکٹس کر کے غار کی سیر کرنے چلے گئے لیکن اچانک ہی طوفانی بارشوں کے باعث غاروں میں پانی بھرنے لگا او ر ان کا باہر نکلنے کا راستہ مسدود ہو گیا۔

سیلاب کا پانی اس طرح ان لوگوں اور ریسکیو عملہ کے درمیان حائل ہو گیاکہ لاکھ کوششوں کے باوجود غوطہ خور ان تک پہنچنے میں مشکل محسوس کر رہے تھے۔ یہاں تک کہ ان بچوں تک پہنچنے کی کوشش میں بحریہ کا ایک غوطہ خور ڈوب ہلاک ہو گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: All 13 rescued from flooded cave says thailand navy seal unit in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply