ترکی کا ایک طیارہ ایران میں تباہ،11ہلاک

تہران: ترکی کے ایک معروف اور دولتمند صنعت کار کی بیٹی جس کی آئندہ ماہ شادی طے تھی اپنی ہم جولیوں کے ساتھ اس وقت ایک طیارہ حادثہ میں ہلاک ہو گئی جب ان کا نجی طیارہ ایران میں تباہ ہو گیا۔
ترک حکام کے مطابق یہ حادثہ ، جس میں 8مسافروں کے علاوہ عملہ کے تین افراد بھی شامل تھے، شہر خورد میں ایک پہاڑی سے ٹکرا کر دھماکہ کے بعد آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔اور اس میں سوار تمام11افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ طیارہ نو خیز دوشیزاؤں کو لے کر،جس میں ترکی کے ایک دولتمند ترین تاجر حسین بصران کی بیٹی مینا بصران بھی شامل تھی، متحدہ عرب امارات سے استنبول کی جانب پرواز کر رہا تھا کہ ایران کے شہر خورد کے قریب پہاڑیوں کے درمیان پہنچتے ہی خراب موسم اور زبردست بارش میں گھر گیا اور ایک اونچی پہاڑی سے ٹکرا کر پاش پاش ہو گیا۔
ان دوشیزاؤں کا یہ گروپ 14اپریل کوطے مینا کی شادی سے پہلے دوبئی میں پکنک منانے مینا کے والد کی کمپنی کے طیارے میں دوبئی پہنچا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: All 11 aboard turkish private jet killed in crash in iran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply