الھام علییف چوتھی بار آذر بائیجان کے صدر منتخب

باکو: آذار بائیجان کے مطلق العنان صدر الھام علییف صدارتی انتخابات میں، جس کاملک کی اصل حزب اختلاف جماعتوںنے علییف کی آمریت کے خلاف احتجاج میں حصہ نہیں لیا تھا، زبردست کامیابی حاصل کر کے لگاتار چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئے۔
سینٹرل الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ علییف کو 74.5فیصد پولنگ کے94فیصد ووٹوں کی گنتی میں علییف کو86فیصد ووٹ ملے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق عوام کو 11اپریل کو ہونے والے انتخابات میں کوئی مضبوط امیدوار نہ ملنے کے باعث علییف چوتھی بار منتخب ہوئے ہیں۔
نیو آذر بائیجان پارٹی کے سربراہ علییف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جزوی نتیجہ کے اعلان کے فوراً بعد سرکاری ٹی وی کے توسط سے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی حکومت کی کامیابیوں اور اچھے کاموں کے اعتراف میں ان کو ووٹ دے کر پھر کامیاب بنانے پر عوام کے شکر گذار ہیں۔
انہون نے کہا کہ عوام نے انہیں نہیں بلکہ استحکام، سلامتی اور ترقی کو ووٹ دیا ہے۔ جو ان کے دور اقتدار میں ہو رہی ہے۔واضح ہو کہ ملک کی تمام اہم اپوزیشن پارٹیوں نے علییف پر آمرانہ حکمرانی اور سیاسی باغیوں کو کچلنے و دبانے کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا۔

Title: aliyev wins fourth term as president of azerbaijan | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply