علی گیلانی کی بازیابی افغان فورسز کی صلاحیتوں میں اضافہ کا بین ثبوت

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع آشتون کارٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو افغانستان میں انتہا پسندوں کے چنگل سے آزاد کرانے کے لیے القاعدہ کے ٹھکانوں پر چھاپے اور اس ضمن میں کی گئی فوجی کارروائی کی کامیابی افغان سیکورٹی فورسز کے موثر ہونے اور صلاحیتوں میں اضافہ کی مظہر ہے۔
مسٹر کارٹر نے کہا کہ یوسف گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی میں امریکہ نے پاکستان و افغانستان کی حکومتوں کے ساتھ کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ علی حیدر کو پاکستان واپس بھیجنے سے پہلے ان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا تھا۔مسٹر کارٹر نے کہا کہ یہ کامیابی آپریشن فریڈم سینٹینل کے تحت افغان اور امریکی فورسز کے درمیان مضبوط سیکورٹی و انٹیلی جنس شراکت کی شاندار مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوجیں اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ اب افغانستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے اپنے افغان فورسز کے ساتھ مل کر کام کرتی رہیں گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ali gilanis rescue shows effectiveness of afghan security forces says carter in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply