شام کی فوج نے حلب میں باغیوں کے زیر تسلط علاقوں پر زبردست بمباری کی

بیروت: شام کے حلب شہر میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں آج دوسرے دن بھی شدید بمباری کی گئی۔ یہ فضائی حملہ شام کی فوج کی طرف سے یہ اعلان کئے جانے کے فورا بعد کیا گیا ہے کہ وہ اپنی فوجی کارروائی دوبارہ شروع کر رہی ہے۔
شام کی فوج نے کل کہا تھا کہ وہ حلب کے باغیوں کے خلاف اپنی فوجی کارروائی شروع کر رہی ہے۔ اس کے بعد اس کے طیاروں نے فضائی حملے شروع کر دیے تھے۔ شامی فوج کی حمایت روس کی فضائیہ بھی کر رہی ہے۔ آج شامی فوج سے جمعہ کو ئی رابطہ نہیں ہو سکا اور یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ فضائی حملے میں کتنے لوگ مارے گئے ہیں۔
مشرقی حلب میں سول سیفٹی ریلیف سروس کے سربراہ عمار السیلمونے رائٹر کو بتایا کہ شہر کے آسمان میں پانچ جنگی طیارے دیکھے گئے۔بمباری کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے ہوا تھا۔ شامی انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے بتایا کہ حلب کے مختلف علاقوں میں کم سے کم 30 فضائی حملے کئے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aleppo enters second day of bombing in new syrian army offensive in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply