الاسکا برٹش کولمبیا اور کیلی فورنیا میں 7.9شدت کا زلزلہ

الاسکا: الاسکا کے کوڈیاک جزیرے میں منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 31 منٹ پر 7.9 شدت کا زلزلہ آیا۔امریکی جیالوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 7.9 ماپی گئی ہے۔
زلزلے کے بعد ریاست کیلی فورنیا، برٹش کولمبیا اور الاسکا کے ساحلی علاقوں کےلیے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز الاسکا کے جزیرے کوڈیاک کے قریبی سمندر میں خلیج الاسکا کی تہہ میں واقع تھا جب کہ اس کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Alaska earthquake tsunami alert lifted after 7 9 magnitude quake in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply