کینیا میں الشباب گروہ کے انتہا پسندوں کا حملہ،6 عیسائی ہلاک

نیروبی:شمال مشرقی کینیا میں صومالی الشباب گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے انتہا پسندوں نے شمال مشرقی کینیا سے عیسائیوں کو جبراً نکال باہر کرنے کے اپنے مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک زبردست حملہ کر کے 6عیسائیوں کو ہلاک کر دیا۔
علاقائی گورنر اور کینیا کے میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔ منڈیرا کاؤنٹی کے گورنر نے رائٹر کو بتایا کہ حملہ آوروں نے منڈیرا شہر کے ایک رہائشی احاطہ پر اس وقت حملہ کیا جب اس کالونی کے مکین سو رہے تھے۔
مسلم اکثریتی علاقہ میں عیسائیوں کو نشانہ بنا کر کیے جانے والے ہلاکت خیز حملوں کے سلسلہ کی یہ ایک کڑی ہے۔دسمبر2014میں الشباب نے مسلمان مزدوروں میں سے 38غیر مسلموں کو چھانٹ کر گولیون سے بھون ڈالا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Al shabab kills christians in kenyas mandera town in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply