صومالیہ میں خودکش بم دھماکے،23 ہلاک، 30 زخمی

موغادیشو:صومالیہ میں ایک صوبائی حکومت کے ہیڈکوارٹر پر الشباب کے دو خودکش بمباروں نے آج دو بم دھماکے کئے جس میںدونوں خود کش بمباروں سمیت تقریباً 23 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی پولس افسر علی احمد نے بتایا کہ سرکاری دفاتر کی عمارتوں کو نشانہ بنا کر کئے گئے حملوں میں 10 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے تاہم طبی حکام نے ہلاک شدگان کی تعداد 23 بتائی ہے۔ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ زخمیوں کی تعداد 30 بتائی گئی ہے۔ مقامی باشندوں اور عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے دو بار تیز دھماکے کی آواز سنی ہے، جن کے بعد شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
پہلا دھماکہ ٹرک میں کیا گیا۔ اور جیسے ہی لوگ وہاں زخمیوں کو اٹھانے جمع ہوئے کہ اگلی ہی ساعت میں دوسرا کارھماکہ کر دیاگیا۔اس دوہرے دھماکے کی الشباب نے ذمہ داری قبول کر لی۔ہلاک شدگان میں قریب ہی واقع ایک اسکول اور مارکٹ کے طلبا اور دکاندار شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Al shabab claims double suicide bombing in somalia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply