صومالیہ کے ایک ہوٹل پر خود کش حملہ13ہلاک

موغا دیشو: صومالی دارالحکومت موغا دیشو کی پولس کے مطابق یہاں ایک معروف ہوٹل کے گیٹ پر ایک مشتبہ خود کش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی کار کو اڑا دیا۔بدھ کے روز ہونے والے اس دھماکے کے چند منٹ بعد ہی دوسرا دھماکہ ہوا۔
یہ دھماکہ زایا نام کے جس ہوٹل میں ہوا وہ وسطی موغادیشو میں صومالی پارلیمنٹ کے قریب واقع ہے۔اس حملے کی دہشت گرد تنظیم الشباب نے ذمہ داری لی ہے۔
الشباب سے وابستہ اندلوس ریڈیو نے اپنے نشریہ میں تنظیم کے حوالے سے بتایا کہ اس ہوٹل پر تنظیم کے مجاہدین نے حملہ کیا ہے اور اب وہ ہوٹل کے اندر لڑائی لڑ رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Al shabab attack at mogadishu hotel kills 13 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply