صومالیہ میں الشباب کا فوجی اڈے پر قبضہ کا دعویٰ،24 سپاہی ہلاک

موغادیشو:صومالیہ میں سرگرم دہشت گرد تنظیم الشباب نے آج صبح کینیا کے قریب سرحدی شہر بولا ہاوومیں ایک فوجی اڈے پر حملہ کرکے 24 فوجیوں کو قتل اور فوجی اڈے پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ القاعدہ سے منسلک الشباب کے ترجمان نے رائٹرکو بتایا کہ اس کے دہشت گردوں نے پہلے خودکش کار بم دھماکہ کیا اور اس کے بعد فوجی اڈے پر حملہ کر دیا۔
اس نے دعویٰ کیا کہ حملے میں 24 فوجی ہلاک اور فوجی اڈے پر تنظیم کا قبضہ ہو گیا ہے تاہم، اس دعوے کی کسی دوسرے ذرائع سے تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ پیر کی صبح فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Al shabaab storms somali border town kills 24 somali soldiers spokesman residents in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply