الشباب کے حملے میں 25 افراد ہلاک

موغا دیشو: شمال مغربی صومالیہ کے بیدوا میں الشباب کے دو طاقتور بم دھماکوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 50دیگر زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق پہلا دھماکہ شہر کے مرکزی کاروباری علاقے میں واقع ایک بڑے ہوٹل کے نزدیک مصروف سڑک پر کھڑی کار میں نصب بم پھٹنے سے ہوا ۔پہلے دھماکے کے کچھ ہی دیر بعد ایک خود کش بمبار نے اسی علاقے میں واقع ایک مصروف ریستوران میں خود کو دھماکے سے اڑالیا۔بیدوا اسپتال کے سربراہ عبد الفتح ابراہیم ہاشم نے ہلاک شدگان اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کر دی۔ہلاک ہونے والوں میں علاقائی حکومت کے ایک وزیر نور ملق بھی شامل ہیں۔ دونوں حملوں کی ذمہ داری صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے۔القاعدہ سے وابستہ صومالی شدت پسند تنظیم الشباب چند سال قبل تک دارالحکومت کے کئی علاقوں سمیت صومالیہ کے بڑے حصے پر قابض تھی۔تاہم 2011ءمیں صومالیہ کی بین الاقوامی حمایت یافتہ حکومت کی فوج نے افریقی یونین کے فوجی دستوں کی مدد سے الشباب سے صومالیہ کا بیشتر علاقہ بازیاب کرالیا تھا جس پر صومالی حکومت افریقی یونین کے فوجی دستوں کی مدد سے اپنا کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہے۔لیکن صومالیہ کے دور دراز علاقوں میں اب بھی الشباب کے ٹھکانے موجود ہیں جہاں سے جنگجو موغا دیشو سمیت حکومت کے زیر تسلط بیشتر بڑے شہروں میں سرکاری دفاتر اور افریقی یونین کی فوجی تنصیبات پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Al shabaab attack kills 25 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply