ولیعہد شہزادہ بن سلمان کو تنظیم القاعدہ فی جزیرة العرب کا انتباہ

دوبئی: تنظیم القاعدة فی جزیرة العرب نے سعودی عرب کے اصلاح پسند ولیعہد شہزادے محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کو ان کے ”فاسق پراجکٹوں“ پر تنبیہہ کی ہے۔شہزادہ بن سلمان نہایت قدامت پسند سعودی عرب کے معاشرے میں وسیع پیمانے پر جدید دور سے ہم آہنگ کرنے والی پالیسیوں کو متعارف کرا رہے ہیں۔

جن میں سنیما گھروں کے قیام اور خواتین کو گاڑیاں چلانے کی اجازت دینا شامل ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں، جو اس کے ترجمان مدد نیوز بلیٹن میں شائع ہوا ہے، کہاگیا ہے کہ بن سلمان کا نیا دور مساجد کو رقص گاہوں اور سنیما گھروں میں تبدیل کر رہا ہے ۔وہ فقہ کی کتابوں کو مشرق و مغرب کے ملحدین اور غیر مذہبی تعلیم کے حامیوں کی بیہودہ کتابوں سے مبدل کر رہے ہیں اور کرپشن اور اخلاقی پستی کے لیے دروازے وا کر رہے ہیں۔

تنظیم نے اپنے بیان میں مکہ کے قریب واقعسعودی ساحلی شہر جدہ میں اپریل میں کرائے گئے ڈبلیو ڈبلیو ای کے رائل رمبل ریسلنگ مقابلوں پر بھی سخت اعتراض کیا۔بیان میں کاہ گیا ہے کہ ان مقابلوں کو نوجان مسلم مرد اور خواتین سبھی دیکھ رہے تھے اور اس میں غیر ملکی مشرک پہلوانوں نے اپنے خفیہ اعضا کی نمائش کی اور ان میں سے زیادہ تر کے گلے میں صلیب لٹکی ہوئی تھی۔

بیان مٰں مزید کہا گیا کہ بات یہیں ختم نہیںہوجاتی بلکہ یہسلسلہ اتنا دراز ہو چکا ہے کہ ہر شب موسیقی کے نام ہو رہی ہے اور راتوں کو سنیما گھروں میں فلمیں و سرکس شو ہو رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Al qaeda warns saudi crown prince over sinful projects in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply