القاعدہ نے ہم جنس پرست صحافی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی

القاعدہ نے ہم جنس پرست صحافی کے قتل کی ذمہ داری قبول کی
ڈھاکہ : القاعدہ کی بنگلہ دیش شاخ کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم جنس پرستوں کے حقوق کی تحریک کے کارکن صحافی اور اس کے دوست کو اسی کے انتہا پسندوں نے قتل کیا ہے۔ بنگلہ دیش میں روشن خیال سماجی کارکنوں اور دیگر اقلیتوں کے افراد کو تسلسل سے ہلاک کیے جانے کی اس تازہ واردات میں ہم جنسی ، ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراو¿ں کی آواز بلند کرنے والے ملک کے پہلے جریدے کے ایڈیٹرذ والحجہ منان کے قتل سے بنگلہ دیش کے روشن خیال دانشوروں کے طبقہ میں سنسنی دوڑ گئی اور شدید رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ حملہ آوروں کا ایک گروپ خود کوپیغام رساں بتا کر ایڈیٹر کے اپارٹمنٹ میں داخل ہو گیا اور35سالہ منان کو ہلاک کر دیا۔اسی حملہ میں اس کا 25سالہ دوست اداکار محبوب ربی ٹونی بھی ہلاک ہو گیا۔ کچھ عرصہ سے اسلامی بنیاد پرست بنگلہ دیش میں ملحد مضمون نگاروں ، دانشوروں ،ماہرین تعلیم، مذہبی اقلیتوں اور غیر ملکی امدادی کارکنوں کو تسلسل سے ہلاک کر رہے ہیں اور فروری2015تک وہ کم از کم 17 ایسے لوگوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔