القاعدہ دہشت گردوں کے حملہ میں علویہ قبیلے کے 19افراد سمیت27 ہلاک

دمشق: ایک نگراں ادارے سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق القاعدہ کے دہشت گردوں اور ان کے حلیفوں نے وسطی شام میں ہاما صوبہ کے الزارا گاؤں پر قبضہ کر کے مکانات پر دھاوا بول دیا جس میں صدر بشار الاسد کے علویہ اقلیت کے 19افرا د ہلاک ہو گئے جبکہ گاؤں پر حملے کی مزاحمت کرتے ہوئے اسد حکومت کے 8وفادار فوجی بھی ہلاک ہو گئے ۔
آبزرویٹری نے مزید بتایا کہ اس حملہ کے بعد دیگر گاو¿ں والوں کو اغوا کر لیا گیا ۔آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبد الرحمٰن نے بتایا کہ حملہ کے دوران دہشت گرد مکانوں میں گھس گئے اور اندر موجود مکینوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس میں چھ خواتین سمیت19افراد ہلاک ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Al qaeda kills 19 civilians in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply