امریکی فضائی حملہ میں القاعدہ نے اپنے ترجمان ابو فراس الثوری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

بیروت:القاعدہ کی شامی شاخ نے اس ہفتہ کے اوائل میں امریکی فضائی حملہ میں اپنے ترجمان ابو فراس الثوری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ٹوئیٹر پر گردش کر رہے ایک بیان میں النصرہ فرنٹ نے کہا کہ صلیبی جنگ کرنے والوں کے 3اپریل کو کیے گئے فضائی حملہ میں ایک ٹریننگ کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس ثوری اور کئی دیگر اراکین ہلاک ہوئے ہیں۔
لیکن بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کیمپ شام میں کس مقام پر واقع تھا۔ پیر کے روز پنٹاگان نے کہا تھا کہامریکی جنگی طیاروں نے شمال مغربی شام میں اللنصرہ کے ایک اجتماع پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں الثوری بھی موجود تھے لیکن حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ آیا اس بمباری میں وہ بھی مارے گئے ہیں۔

Title: al qaeda confirms death of spokesman | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply