مالی میں القاعدہ دہشت گردوں کے حملوں میں اقوام متحدہ امن فوج کے 4اہلکار ہلاک

گاؤ(مالی): مالی کے شمال میں واقع گاو¿ شہرمیں القاعدہ کے انتہا پسندوں کے دو مختلف حملوں میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے،جو منسوما کے نام سے پہچانا جاتا ہے، چار اہلکار ہلاک ہو گئے۔اقوام متحدہ کے مشن نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ان حملوں میں ایک چینی فوجی اور ایک ابین الاقوامی امور کا ماہر اور دو سیکورٹی گارڈز ہلاک ہوئے ہیں۔
یہ سبھی منسوما میں خدمات انجام دے رہے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس منسوما کیمپ پر مارٹر یا راکٹ حملہ کیا گیا ہے اس حملہ میں امن فوج کے 3اہلکار بھی شدید زخمی ہو گئے۔دوسراحملہ اقوام متحدہ کے اس دستہ پر کیا گیا جو باردوی سرنگیں ناکام بنانے والے عملہ پر مشتمل تھا۔القاعدہ کے شمالی افریقہ کے یونٹ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ایک افریقی فوجی ذریعہ نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ شمال میں کوئی چینی پیس کیپر ہلاک ہوا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان حملوں میں تین چینی سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں ایک فرانسیسی غیر فوجی ہے جبکہ باقی دو مالی کے باشندے ہیں۔چین نے اپنے ایک چینی پیس کیپر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ حملہ کی شدت سے مذمت کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Al qaeda attacks kill 4 un staff in mali in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply