یمن میں القاعدہ کے خود کش حملے میں 6فوجی ہلاک

عدن:جنوبی یمن میں القاعدہ کے دو خودکش بمباروں نے گزشتہ روز ایک کار بم دھماکہ کرکے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی تشکیل کر دہ جہادی مخالف فوج کئے 6سپاہیوں کو ہلاک اور کئیوں کو اغوا کر لیا ۔ کئی زخمی ہوگئے ۔
مقامی افسران نے بتایا کہ یہ خودکش حملہ شابوا صوبہ میں ریضوم ضلع میں حال ہی میں یمنی فوج کے ذریعہ قائم کی گئی ایک فوجی چوکی کیا گیا ۔ خیال ہے کہ ان کا تعلق القاعدہ تنظیم سے ہے۔ اس حملہ میں جہادی مخالف فورس کی دو گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ اس صوبہ میں القاعدہ کافی سرگرم ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Al qaeda attack kills six soldiers in southern yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply