النصرہ فرنٹ نے القاعدہ سے علیحدگی اختیار کر کے نیانام جبہة فتح الشام رکھ لیا

دبئی: (رائٹر) شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ نے آج دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے اپنا ناطہ توڑ لیا اور اپنا نام بدل کر جبہةفتح الشام کر لیا۔ النصرہ فرنٹ کے سرغنہ ابو محمد الجلانی نے القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواہری کا ویڈیو پیغام ملنے کے بعد القاعدہ سے اپنے دھڑے کا تعلق توڑنے اور النصرہ فرنٹ کے بجائے دوسرے نام سے کام کرنے کا اعلان کیا۔
ابو محمد الجلانی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے اس بات کا اعلان کیا کہ نئے نام سے اپنا کام شروع کرنے والی ان کی تنظیم کا اب کسی بیرونی تنظیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ انٹرنیٹ پر النصرہ فرنٹ کا نام 2012 کے آغاز میں اس وقت آیا تھا جب اس نے حلب اور دمشق میں خودکش حملوں کی ذمہ داری لی تھی۔ اس گروپ کے جنگجو تربیت یافتہ اور ہتھیاروں سے لیس ہیں اور اب تک وہ شام کے سلامتی دستوں پر کئی مہلک حملے کر چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Al nusra splits from al qaeda and changes its name in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply