البغدادی کئی داعش کمانڈروں کے ساتھ خفیہ طور پر عراقی صوبہ نینوا میں داخل

بغداد: ایک نامعلوم عراقی ذریعہ کے حولاے سے عربی زبان کی خبر رساں ایجنسی سمیریا نے خبر دی ہے کہ خود ساختہ خلیفہ البغدادی اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے کمانڈروں کا ایک گروپ خفیہ طریقہ سے عراق کے نینوا صوبہ میں داخل ہو گیا۔
ذریعہ نے مزید بتایا کہ البغدادی عراق اور شام میں داعش کے زیر کنٹرول ریگستانی راستوں سے نینوا صوبہ میں واپس آیا ہے۔البغدادی کو اس وقت اپنی جان کا جتنا خطرہ ہے دنیا کے کسی فرد کو نہیںہے۔ جس کی وجہ سے وہ ایک نہایت خفیہ زندگی گذار رہا ہے۔
البغدادی کا دہشت پسند گروپ مغربی عراق اور مشرقی شام میں شامی، روسی اور عراقی فضائیہ کے حملوں کی زد میں آیا ہوا ہے۔البغدادی اپنی جان بچانے کے لیے عراق کے موصل اور شام کے رقہ شہر کے درمیان شنٹنگ کر رہا ہے۔مارچ کے اوائل میں باخبر انٹیلی جنس ذرائع نے انکشا ف کیا تھا کہ البغدادی ترکی سے لیبیا چلا گیا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: al baghdadi returns to iraq in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply