داعش خبر رساں ایجنسی نے بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

دمشق: دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کی حامی خبر رساں ایجنسی القمر کے حوالے سے ترکی کے ایک روزنامہ عینی شفق نے کہا ہے کہ داعش سربراہ اور خلیفہ وقت ابو بکر البغدادی مارا گیا۔
دہشت پسند تنظیم داعش نے دعویٰ کیا کہ ان کی تنظیم کا سرغنہ ابو بکر البغدادی رقا میں امریکی قیادت والے اتحاد کے ہوائی حملہ میں ہلاک ہو گیا۔عربی میڈیا نے بھی داعش کی خبر رساں ایجنسی القمر کے حوالے سے بغدادی کے ہلاک ہوجانے کی خبر جاری کی ہے۔
رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ بغدادی توار کے روز شام کے شہر رقا میں اتحادیوں کی فضائی بمباری میں مارا جا چکا ہے۔ داعش کی نام نہاد خبر ایجنسی نے داعش کی جانب سے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان کے” خلیفہ“ بغدادی فوت ہو گئے ہیں۔
اس نے مزید وضاحت کی کہ ابو بکر البغدادی5رمضان المبارک کو رقا میں اتحادیوں کے فضائی حملہ میں ہلاک ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Al baghdadi killed in airstrike on raqqa daesh news agency in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply