6مختلف صوبوں میں افغان فوج کی فضائی کارروائی میں27طالبان ہلاک

کابل: افغانستان کے 6مختلف صوبوں میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران کی گئی فوجی کارروائی میں کم ا زکم27طالبان ہلاک ہو گئے۔

باخبر فوجی ذرائع کے مطابق بدخشاں کے ارغانج کواہ ڈسٹرکٹ میں کیے گئے فضائی حملوں میں کم از کم10طالبطان انتہاپسند ہلاک اور تیندیگر زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ افغان نیشنل آرمی کے سپاہیوں اور کمانڈوز نے دو چوکیوں کو بازیاب کرا لیا اور ارغانج خواہ ڈسٹرکٹ سے طالبان کا صفایہ کرنے کی کارروائی کر رہے ہیں۔

پکٹیا صوبہ کے برمل ڈسٹرکٹ میں ایک فضائی حملے میں ایک طالبان انتہاپسند اور غزنی صوبہ کے موقور ڈسٹرکٹ میں کی گئی فضائی کارروائی میں دو طالبان انتہاپسند ہلاک ہوئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ لوگار صوبہ کے پل علم ضلع میں کی گئی بمباری میں دو طالبان انتہاپسند ہلاک ہوگئے۔اسی دورانیے میں اروزگان صوبہ کے ترین کوٹ ڈسٹرکٹ میں بھی فضائی کارروائی کی گئی جس میں 9طالبان ہلاک اور ایک دیگر انتہاپسند زخمی ہو گیا۔

ہلمند صوبہ کے موسیٰ قلعہ میں فضائی کارروائی میں 3طالبان انتہاپسند مارے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Airstrikes leave 27 taliban militants dead in past 24 hours sources in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.