افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں اتحادی فوج فضائی حملہ،50داعش انتہاپسند ہلاک

جلال آباد: ایک سرکاری اہلکار کے مطابق اتحادی اورافغان فوج نے ملک میں موجود دہشت گردوں تنظیموں داعش اور طالبان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ننگر ہار صوبہ میں تقریباً50داعش انتہاپسندوں کو ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے۔صوبائی پولس سربراہ کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے بتایا کہ یہ کارروائی ننگر ہار کے اچین شہر میں کی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے انتہا پسندوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔دوسری جانب دہشت گرد تنظیموں داعش اور طالبان کے درمیان جاری آپسی جنگ میں بھی متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ طالبان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے افغانستان کے صوبے غور میں داعش کے ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ ننگرہار افغانستان کا سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں اب بھی ستر فیصد علاقے پر دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔ افغان فوج اس علاقے کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کر رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Airstrike kills 45 is militants in afghanistans nangarhar province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply