شام میں القاعدہ حامی گروپ کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری،22دہشت گرد ہلاک

بیروت:ایک نگراں گروپ کے مطابق شمالی شام میں القاعدہ سے وابستہ ایک دہشت گرد گروہ کے ایک ہیڈ کوارٹر پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں کم از کم 22انتہا پسند ہلاک ہوگئے۔
ہلاک شدگان میں القاعدہ سے وابستہ اس انتہا پسند گروپ جند الاقصیٰ کا ایک سینیئر ترجمان بھی شامل ہے۔برطانیہ میں قائم شامی مشاہد گاہ برائے حقوق انسانی نے کہاکہ یہ جنگی طیارے، جنہوں نے جند الاقصیٰ کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری غالباً شام یا روسی فضائیہ کے تھے۔
یہ انتہا پسند گروپ شام میںالقاعدہ کے بازو نصرہ فرنٹ کے شانہ بشانہ لڑتا ہے۔لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ایک میڈیا دفتر نے کہا کہ اس بمباری میں نصرہ فرنٹ کے باقاعدہ ترجمان رضوان ناموس، جنہیں ابو فراس الصوری کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے اور ان کا بیٹا بھی مارا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Air strikes kill 22 al qaeda linked militants in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply