شام دیر الزور صوبہ پر بمباری،11ہلاک،35زخمی

بیروت:شام کے شمالی دیر الزور صوبے پر کئے گئے فضائی حملے میں 11 سے زیادہ افراد ہلاک اور 35 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ ادارہ حقوق انسانی حقوق واقع برطانیہ دی سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ چونکہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں اکثریت شدید زخمیوں کی ہے اس لیے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ یہ ہوائی حملہ کس نے کیا لیکن یہ اس مقام پر ہوا جہاں پر امریکی زیر قیادت اتحادی افواج دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) کے ٹھکانوں پر حملے کیا کرتی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ دیر الزور صوبے پر داعش کامکمل طور پر کنٹرول ہے۔

Title: air strikes kill 11 people in northern deir al zor provinc | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply