شام کے ایک شہراور ایک گاؤں پر روسی وشامی فوج کی بمباری،10بچوں سمیت 20 ہلاک

بیروت: شام میں باغیوں کے قبضے والے ادلب صوبے پر سرکاری فوج کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں میں 10 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے گروپ، جس کا صدر دفتر برطانیہ میں ہے، نے اس بات کی اطلاع دی۔
گروپ نے بتایا کہ روسی اور شامی جنگی طیاروں نے باغیوں کے قبضے والے خان شیخون شہر پر فضائی حملے کئے جس میں سات بچوں اور دو حاملہ خواتین کی موت ہو گئی۔
تاہم روس کی وزارت دفاع نے خان شیخون شہر پر ہوئے فضائی حملے میں اپنی فضائیہ کے مبینہ کردار سے انکار کیا ہے۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزارت کے ایک ترجمان کے حوالے سے اس بات کی اطلاع دی۔
دریں اثنا سرکاری فوج اور اس کے جنگی طیاروں نے جنوب مغربی ادلب کے بارو نام کے ایک گاؤں پر بھی بمباری اور گولی باری کی جس میں 11افراد ہلاک ہوگئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Air strikes and artillery kill 20 in nw syria monitoring group in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply