افغانستان میں شادی کی تقریب پر امریکی ڈرون طیاروں کی بمباری ،2ہلاک 3زخمی

کابل: کابل کے قریب شادی کی ایک تقریب اس وقت ماتم کدہ میں تبدیل ہوگئی جب امریکی ڈرون حملہ میں دو باراتی ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق امریکی کمان میں تعینات ناٹو کے ڈرون طیاروں کے ذریعہ جس شادی تقریب پر کیا گیا وہ غزنی صوبہ کے شہر قرہ باغ میں منعقد کی گئی تھی۔مقامی شہریوں نے ڈرون حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہ افغان شہریوں پر ڈرون حملے بند کئے جائیں۔ واضح رہے کہ امریکی ڈرونز نے اس سے قبل بھی متعدد بار عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی ڈرون طیارے گزشتہ طویل مدت سے افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بہانے فضائی حملے کر رہے ہیں۔ امریکی ڈرون طیاروں کے حملوں میں اب تک دہشت گردوں سے زیادہ عام شہری مارے گئے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں نے خصوصی رپورٹس بھی شائع کئے ہیں جبکہ دونوں ممالک کی عوام ان حملوں کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے مسلسل احتجاج کی وجہ سے اس وقت پاکستانی حدود میں ڈرون حملے تقریبا بند ہو چکے ہیں جبکہ افغانستان میں اب تک ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Air strike by foreign forces kills two at wedding party near kabul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply