یمن میں فوجی چوکی کے قریب بمباری میںدو فوجیوں سمیت 7ہلاک

دوبئی:یمن کے دار الحکومت صنعا میں آج ایک چیک پوائنٹ کے نزدیک ہونے والے فضائی حملے میں دو فوجیوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ صنعا سے 10 کلو میٹر دور ضلع مساجد میں جنگی طیاروں نے ایک گیس اسٹیشن کے نزدیک بم گرا دیا، جس کی زد میں ایک گاڑی تباہ ہوگئی ، جس میں سات لوگوں کی موت ہوئی۔ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی اتحادی افواج صنعا اور یمن کے شمالی حصوں سے مسلح حوثی باغیوں کو ہٹانے کے لئے فضائی حملے ک کررہی ہیں۔ اتحادی فوج نے مارچ 2015 میں یمن کی خانہ جنگی ختم کرنے کے لئے مہم شروع کی تھی۔ خانہ جنگی شروع ہونے اور اتحادی فوج کی مداخلت کے بعد سے کم از کم 10000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Air raid on houthi checkpoint kills at least seven in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply