موصل میں ریلیف سنیٹروں پر مارٹروں سے حملہ، چار امدادی کارکن ہلاک

اربیل(عراق) عراق میں موصل کے مشرق میں اس ہفتہ راحت اشیاءکی تقسیم کے مراکز پر حملے کے دو الگ الگ واقعات میں چار راحتی کارکنوں او رسات شہریوں کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع آج اقوام متحدہ کی طرف سے دی گئی ہے۔ یہ حملے مارٹروں سے کئے گئے۔ اقوا م متحدہ کی طرف سے اس سلسلے میں جاری بیان میں ان حملوں کا ذمہ دار پسپائی اختیار کرنے والے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کے انتہاپسندوں کو قرار دیا گیا ہے۔ جنہوں نے راحت تقسیم مراکز پر مارٹروں سے بم داغے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aid workers killed in mortar attacks in mosul u n says in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply