ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے:محمد رضا باھنر

تہران :(یواے این)ایران کی گارڈین کونسل کے ایک سینیر اور بنیاد پرست عہدیدار نے کہا ہے کہ عدلیہ سابق صدر محمود احمدی نڑاد کو کسی بھی وقت حراست میں لے سکتی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی عہدیدار محمد رضا باھنر نے کہا کہ سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے بعض ایسےاقدامات کیے ہیں جس پر انہیں عدلیہ کی طرف سے گرفتار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر محمود احمدی نڑاد حالیہ عرصے کے دوران عدلیہ اور ریاست کے اعلیٰ اداروں پر بلا جواز تنقید کرتے رہےہیں جس پر ان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ سابق صدر کو کسی بھی وقت حراست میں لیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ ایرانی عہدیدار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ملک میں قبل از وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا اعلان کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک جس طرح کے سایسی بحران سے گذر رہا ہے اس سے نکلنے کا واحد راستہ قبل از وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کےسوا اور کوئی نہیں۔احمدی نژاد کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے گارڈین کونسل کے عہدیدار نے کہا کہ باھنرنے کہا کہ سابق صدر کے تصرفات انتہا پسندانہ اور غیر ذمہ دارارانہ ہیں۔ وہ بغیر سوچے سومجھے پورے نظام کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
حال ہی میں سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کو لکھے گئے ایک مکتوب میں ان سے ملک میں قبل از وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کئے گئے شہریوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین کے جائز مطالبات پورے کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ahmadinejad can be arrested at any time in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply