دولکن عیسیٰ کے بعد ہندوستان نے ایک اور جلا وطن چینی باغی کا ویزا منسوخ کر دیا

نئی دہلی: یغور لیڈر ڈولکن عیسیٰ کے ویزا منسوخ کرنے کے بعد ہندوستان نے ایک اور جلا وطن چینی باغی کوہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔ تیاننمین اسکوائر واقعہ میں پیش پیش رہنے والی سماجی کارکن لو جینگ ہوا کو28اپریل تا یکم مئی ہماچل پردیش میں چینی باغیوں اور جلاوطنوں کی ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے دھرم شالہ جانا تھا۔یہ وہی پروگرام تھا جس میں یغور رہنما ڈولکن عیسیٰ کا جانے کا ارادہ تھا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق لو جینگ نیو یارک سے ہندوستان آنے والی ایر انڈیا کی پرواز میں سوار ہوہی رہی تھیں کہ انہیں بتایا گیا کہ ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔جبکہ انہیں بذریعہ ای میل الیکٹرانک ویزا جاری ہونے کی ای میل کے توسط سے اطلاع بھی دے دی گئی تھی۔ ہوائی اڈے پر لو جینگ نے بتایا کہ ایر انڈیا کے عملہ نے سرسری طور پر صرف اتنا کہا کہ چونکہ میرا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے اسلیے میں طایرے میں سوار نہیں ہو سکتی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After uyghur activist dolkun isa india cancels visa of tiananmen activist lu in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply