یروشلم معاملہ پر امریکا کے ویٹو کے بعد اقوام متحدہ نے غیر معمولی ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اقوام متحدہ: یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلہ کے خلاف عرب اور مسلم ممالک کی استدعا پر 193رکنی یو این جنرل اسمبلی نے جمعرات کو ایک غیر معمولی ہنگامی خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے کہاکہ جنرل اسمبلی میں ٹرمپ کے اعلان کو واپس لینے کے مطا لبہ کے ساتھ پیش کی جانے والی اس قرار داد کے مسودے پر جسے15رکنی سلامتی کونسل میں امریکہ نے ویٹوکر دیا،ووٹنگ ہوگی ۔مصر کی جانب سے تیار کی جانے والی اس قرار دادکی سلامتی کونسل کے باقی14اراکین نے تائیدکی تھی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب یہ قرار داد امریکہ کے صدرکے فیصلہ کے خلاف پیش کی گئی تھی تو اصل فریق ہونے کے ناطے امریکہ کو غیر حاضر رہنے یاووٹنگ میں حصہ نہیں لینے دینا چاہیے تھا۔
منصور نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ جنرل اسمبلی میں اس قراداد کی زبردست حمایت کی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ وہ جانتے ہیںکہ اس قرارداد سے امریکہ اپنا فیصلہ واپس لینے کاپابند نہیں ہو جائے گالیکن سیاسی طور پر کافی وزنی ہوگا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After u s veto u n general assembly to meet on jerusalem status in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment