پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے: چین

بیجنگ: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس انتباہ کے بعد کہ امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے اور اب وہ پاکستان میں دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے اب مزید خاموش نہیں رہ سکتا نیز اگر اس نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے بہت کچھ کھونا پڑ سکتا ہے، چین اپنے دوست پاکستان کے دفاع پر اتر آیا۔
کمانڈر انچیف کے طور پر ٹرمپ کے پہلے باقاعدہ خطاب کے ھوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چونئینگ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے اور اس لڑائی میں بڑی قربانیاں اور قابل ذکر تعاون دے چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی دہشت گردی مخالف جدوجہد کو تسلیم کرنا چاہئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After trumps warning china jumps to defense of pak in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply