افریقہ کے کم عمرترین ہند نژاد ارب پتی محمد دوجی کا اغوا

دارالسلام(تنزانیہ): افریقہ کے سب سے کم عمر ہند نژاد ارب پتی محمد دوجی کا دارالسلام میں ایک لکژری ہوٹل سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

کینیا کے روزنامہ ڈیلی نیشن کے مطابق 43سالہ دوجی دار السلام کے مضافاتی تفریحی مقام اوئیسٹر بے کے کولوزئیم ہوٹل اینڈ فٹنس کلب میں جمعرات کو علی الصباح حسب معمول ورزش کر رہے تھے کہ دو سفید فام افراد اور ان کے ساتھ کچھ نا معلوم افراد دو کارں میں وہاں پہنچے اور ان کو دبوچ لیا اور جب تک وہاں آس پاس موجود لوگ اور ان کے باڈی گارڈکچھ سمجھ پاتے وہ لوگ انہیں کار میں ڈال کر فرار ہو گئے۔

دارلاسلام کے علاقائی پولس کمشنر لزارو مامبو ساسو کے حوالے سے سی این این نے بتایا کہ وہ لوگ کاروں میں آئے اور انہیں لے کر فرار ہونے سے پہلے ہوامیں فائر کیے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وہاں موجود ہوٹل عملہ سے تحقیقات کی جارہی ہے۔کہا جاتا ہے کہ اغوا کنندگان غیر ملکی شہری تھے اور ان دروازوں سے جم میں داخل ہوئے جنہیں دانستہ کھلا چھوڑ دیا گیا تھا۔

اغوا کے پس پشت کارفرما محرک کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔43سالہ دوجی کے، دس ممالک میں زراعت ، نقل و حمل اور ڈبہ بند خوراک سے متعلق مختلف کاروبار چلانے والے ایم ای ٹی ایل گروپ کےصدر ہیں، مجموعی دولت1.5بلین ڈالر ہے۔وہ تنزانیہ مینپیدا ہوئے اور واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔وہ2005سے2015تک ممبر پارلیمنٹ بھی رہے۔

2013میں فورب جریدہ کے کور پر چھپنے والے پہلے تنزانیائی تھے۔ انہیں 2015میں فورب افریقی شخصیت قرار دیا گیا تھا۔افریقہ کے ارب پتی افراد میں فورب نے انہیں17واں نمبر دیا تھا۔ دوجی نے اپنے دستخط کے ساتھ اپنی نصف دولت رفاہی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا عہد کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Africas youngest billionaire kidnapped in tanzania in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment