افغانوں نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو تمغہ شجاعت سے سرفراز کیا

کابل: پاکستان کے خلاف صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ رویہ پر افغانستان کے لوگ صوبہ کے باشندوں نے انہیں تمغہ شجاعت سے نوازا۔ ریڈیو فری ریڈیو لبرٹی نے اپنے ایک نشریہ میں صوبہ کے ایک سماجی رہنما فرہاد اکبری کے حوالے سے بتایا کہ یہ تمغہ شجاعت دستیاب سونے سے بنایا گیا ہے۔ جو 15گرام وزنی ہے
۔یہ تمغہ کسی مشین میں نہیں ڈھالا گیا بلکہ ہاتھ سے بنایا گیا ہے۔اس تمغہ پر یہ تحریر کندہ ہے” یہ بہادری ایوارڈ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کو افغان عوام کی جانب سے دیا جا رہا ہے“۔یہ تمغہ 45ہزارافغانیز (645ڈالر) کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔
یہ تمغہ شجاعت کابل میں واقع امریکی سفارت خانہ کے توسط سے صدر ٹرمپ کو بھیجا گیا ہے۔اکبری نے کہا کہ امریکی سفیر متعین افغانستان جان آر بیس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی یہ تمغہ صدر ٹرمپ کو پہنچا دیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghans award trump medal of bravery in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply