افغانستان کے ایک اسپورٹس کلب پر بموں سے حملہ دوکھیل صحافی سمیت20ہلاک

کابل: کابل میں ایک اسپورٹس کلب پر بموں سے حملے میں دو کھیل صحافی سمیت کم ا زکم20افراد ہلاک اور70دیگر زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والے صحافیوں میں مقامی ٹولو نیوز کے لیے کام کرنے والا ایک رپوٹر اور ایک فوٹو گرافر شامل ہے۔

ٹوئیٹر پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے ٹولو نیوز کے سربراہ لطف اللہ نجفی زادہ نے 28سالہ رپورٹر شمیم فرا ز اور23سالہ کیمرہ مین رمیز احمد کو اپنے بہترین صحافیوں نے سے دو بتاتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ایم او بی وائی گروپ کے،جس کا ٹولو نیوز چینل ایک حصہ ہے، سربراہ سعد محسنی دونون صحافیوں کو نوجوان،نڈر اور دیانتدار بتایا۔ ابھی تک کسی تنظیم نے ان دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دشت بارچی نام کے جس علاقہ میں یہ دونوں بم دھماکے ہوئے وہاں شیعہ مسلم ہزارہ کی ایک بڑی آبادی ہے ۔اور ماضی میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) اس علاقہ کو اپنا نشانہ بناتارہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan two journalists among 20 killed in kabul blasts in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply