افغانستان دہشت گردی کے ٹھکانے تہس نہس کرانے کے لیے پاکستان پر ناٹو سے دباؤ ڈلوائے گا

کابل: افغانستان کی حکومت وقت نے ،جس پر پاکستان یہ الزامات عائد کرتا رہا ہے کہ وہ ہندوستان کے اشاروں پر ناچ رہی ہے اور اسی کی اکسانے اور ترغیب دینے پر دنیا بھر میں ہر پلیٹ فارم پر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ،اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ ناٹو کے ہونے والے اجلاس میں ناٹو کے اراکین پر دباو ڈالا جائے گا کہ وہ پاکستان پر دہشت گردی کے ٹھکانے تباہ کرنے کے لیے دباؤبڑھائیں۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق بروسلز میں ہونے والے اجلاس اس بات پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی کہ پاکستان میں مبینہ طور پر دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے لیے دباو بڑھایا جائے۔
افغان عسکری حکام گزشتہ دن وزیر دفاع طارق شاہ کی سرپرستی میں بروسلز روانہ ہوئے ہیں ۔افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق افغان عسکری حکام ناٹوکے ساتھ ہونے والی نشست میں پاکستان کے خلاف سیاسی اور عسکری دباؤ بڑھانے کامطالبہ کریں گے۔ افغان وزیر دفاع اس اجلاس میں افغان اور امریکی فوجیوں کے درمیان اعتماد سازی اور بیرونی فورسز پر افغان فوجیوں کے حملے رکوانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔ جبکہ اس اجلاس میں امریکی وزیر دفاع نیٹو حکام کے ساتھ امریکہ کی نئی افغان پالیسی کا بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ افغان حکام ایسے وقت میں بروسلز کانفرنس میں پاکستان کے خلاف بیانات دے رہے ہوں گے جبکہ اس وقت بھی لاکھوں افغان مہاجرین پاکستان کی میزبانی میں آرام و سکون سے اپنی زندگی گزارنے میں مصروف ہیں، افغانستان کو چاہیئے کہ احان کا بدلہ احسان سئے چکانے کے لیے احسان فراموشی کی روایت کو ختم کرتے ہوئے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے سنجیدہ اقدامات کی قدر کرے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan to urge nato to put pressure on pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply