افغان پولس ٹریننگ سینٹر پرطالبان کا خود کش حملہ،درجنوں ہلاک 160زخمی

کابل:افغانستان کے شہر گردیز میں ایک پولیس ٹریننگ سینٹر پر طالبان خود کش بمبار اور بندوق برداروںکے ہلاکت خیز حملے میں کم از کم70افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے کئیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق ہلاک شدگان میں مقامی پولس کے سربراہ بھی شامل ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سب سے پہلے توایک خود کش بمبار نے ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی کار کو دھماکہ سے اڑایا ۔اور جیسے ہی ٹریننگ سینٹر پر تعینات سنتریوں اور دیگر محافظین کی توجہ بھٹکی دیگر بندوق بردار دہشت گردوں نے ٹریننگ سینٹر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میںکم ا زکم6 حملہ آور بھی مارے گئے۔خبریں لکھے جانے تک مڈبھیڑ جاری تھی۔
مرنے والوں میں عام آدمی کے ساتھ سیکورٹی کے جوان دونوں شامل ہیں۔ صحت عامہ کے ڈائرکٹر ہدایت اللہ حمیدی نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں خواتین ، طلبا اور پولس اہلکار شامل ہیں۔پکتیہ صوبہ کے گردیز میں واقع اس کمپاؤنڈ میں نیشنل پولس،بارڈر پولس اور افغان نیشنل آرمی کے ہیڈ کوارٹرز ہیں۔
ایمرجنسی ایکشن یونٹ نے علاقہ کی گھیرا بندی کردی ہے اور سیکورٹی دستوں اور شدت پسندوں کے ساتھ مڈبھیڑ جاری ہے۔ طالبان نے حملہ کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے پکتیہ صوبہ کی راجدھانی گردیز میں ہیڈ کوارٹر سے متصل ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بناکر اس حملہ کو انجام دیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan taliban suicide attack kills dozens in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply