ہلاکت خیز کابل خود کش دھماکہ کے بعد پولس سربراہ سمیت کئی افسران بالا معطل

کابل: افغان وزارت داخلہ نے کابل میں منگل کے روز ہونے والے ہلاکت خیز حملہ کے بعد کئی سینیئر پولس افسروں کو معطل کر دیا۔وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیق نے بتایا کہ فرسٹ پولس ڈسٹرکٹ کے پولس سربراہ کو معطل کر کے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فرسٹ پولس ڈسٹرکٹ کے محکمہ سی آئی ڈی اور انسداد دہشت گردی محکمہ کے سربراہ سمیت کئی اور بھی اعلیٰ افسران کوبھی معطل کیاگیا ہے۔یاد رہے کہ منگل کے روز کیے جانے والے اس ہلاکت خیز خو د کش دھماکہ میںکم ا زکم64افراد ہلاک اور347 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
دریں اثنا صدر افغانستان اشرف غنی نے انتہا پسندوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ایک ایک افغان کے خون کا بدلہ لینے کا عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات میں شرکت کے لیے افغان حکومت کی متواتر درخواست کے باوجود انتہا پسند گروپ تشد برپا کرنے میں لگے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan suspends police chief of pd1 following deadly kabul attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply